لاہور( عکس آن لائن) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہرکی خبروں سے ایک بار پھر خوف و ہراس کی فضا بن رہی ہے ،عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں تاکہ ہم دوبارہ مشکلات کا شکارہونے سے بچ سکیں۔ ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈائون کی وجہ سے لوگ ابھی تک اپنے پائوں پر کھڑے نہیں ہو سکے اور اب دوسری لہرکی خبریں آرہی ہیں ۔
ہمارا ملک اب مزید کسی لاک ڈائون کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے عوام کو چاہیے کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو کے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں تاکہ اس وباء کو پھیلنے سے روکا جا سکے ۔ نیلم منیر نے کہا کہ لاک ڈائون کھلنے کے بعد مختلف پراجیکٹس میں کام جاری ہے اوراس دوران کورونا سے بچائو کے لئے مرتب کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدآمد کی کوشش کرتی ہوں۔