اقوام متحدہ

کوروناسے دنیا بھر میں ایک ارب 60کروڑ 80لاکھ بچے تعلیم سے محروم

نیویارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسف نے بتایا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف جاری اقدامات کے سبب دنیا بھر میں گزشتہ ایک برس سے ایک ارب60کروڑ 80لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں یونیسیف نے بتایاکہ دوارب ایک کروڑ 40لاکھ بچے اپنے درس کے تین چوتھائی حصے سے محروم رہے۔ یونیسیف کی ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ہینریٹا فور نے اس صورتحال کو تباہ کن تعلیمی بحران قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اس ادارے کے مطابق 14 ممالک گزشتہ برس مارچ سے رواں برس فروری تک زیادہ تر لاک ڈائو ن میں رہے۔ ان میں سے دو تہائی لاطینی امریکا اور کیریبیئن کے ممالک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں