چین

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کے درمیان تعلقات اہمیت کے حا مل ہیں

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر تولام کے دورہ چین کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ دورے کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ، چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حو نینگ تو لام سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیرملکی دورے کے لئے چین کا انتخاب کیا، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہےکہ وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کے درمیان تعلقات اور دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ اس دورے کے ذریعے وہ چین اور ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید گہرا کریں گے ، اپنی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ جدیدیت کی راہ پر گامزن ہونے میں مل کر کام کریں گےاور علاقائی اور عالمی امن، استحکام اور ترقی کے لیے مثبت خدمات سرانجام دیں گے۔