کمالیہ(نمائندہ عکس آن لائن)گزشتہ روز سماجی شخصیت آف یوکے چوہدری سرور نور ( محرک جسد خاکی لفظ پاکستان چوہدری رحمت علی ) کی چوہدری سلیم الٰہی گجر کے فارم ہاﺅس پر ایک تقریب میں چترال کے جماعت اسلامی کے قاری عبد الرحمن چترالی نے چوہدری سرور نور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں چترالی ٹوپی اور چادر پہنائی اور اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری سرور نور جو کہ کسی تعارف کے محتاج نہیں وہ عرصہ دراز سے یو کے میں خالق لفظ پاکستان چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی جو کہ یوکے میں اماتاً دفن ہے ان کو پاکستان لانے کے لیے بھر پور کوشش کر رہے ہیں
جس طرح چوہدری رحمت علی ہمارے قومی ہیرو ہیں اسی طرح چوہدری سرور نور بھی ہمارے ہیرو ہیں ہم انہیں انکی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس پر چوہدری سرور نور نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں جس طرح چوہدری رحمت علی خالق لفظ پاکستان کا جسد خاکی لانے کے لیے دن رات کوششیں کر رہا ہوں اور اس پر پاکستان لانے کے لیے تقریباً ایک کروڑ روپے کے قریب خرچہ آئے گا وہ سب میں اپنی جیب سے کر رہا ہوں کسی سے بھی میں ایک روپے لینے کا روا دار نہیں میرا کام آخری مراحل میں ہیں
بس پاکستان کی حکومت کی طرف سے مجھے NOCملنا باقی ہے جبکہ یو کے میں میں نے سارا کام مکمل کر لیا ہے اور اس کے بعد میں پاکستان کی بیٹی امریکہ کی قید میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے بارے میں بھی کوششیںشروع کر دی ہیں اور انشاءاللہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی بہت جلد پاکستان کی سر زمین پر ہو گی آخر میں انہوں نے کمالیہ اور دسورے شہروں سے آئے مہمنان گرامی جس میں چترال سے قاری عبد الرحمن چترالی ، جھنگ سے شہباز ایڈووکیٹ کمالیہ سے چوہدری شاہد گجر اعجاز حسن ایڈووکیٹ سمیت صحافیوں اور معززین کا شکریہ ادا کیا