کمادکی فصل

کمادکی فصل کو چوٹی کے گڑووں سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کمادکی فصل کو چوٹی کے گڑووں سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ چونکہ سفید رنگ کا یہ پروانہ جس کی مادہ کے پیٹ کے سرے پر بھورے رنگ کے بالوں کا گچھاہوتاہے کماد کی فصل کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتاہے اس لئے کاشتکار مذکورہ کیڑے پرنظررکھیں اور اس کے تدارک کے لئے فوری اقدامات میں کسی غفلت یاکوتاہی کامظاہرہ نہ کریں۔

انہوں نے بتایا کہ سنڈی کارنگ سفیداورپیٹ پرلمبے رخ ایک گہرے بھورے رنگ کی دھاری ہوتی ہے جبکہ فصل کو اس بورے سے شدیدنقصان پہنچتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگست سے لیکر نومبرتک اس کی 4سے 5نسلیں حملہ آور ہوتی ہیں جس کے سوک کر آسانی سے کھینچا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کیڑے سے گنے کی چوٹی کی طرف شاخوں کا گچھا سابن جاتاہے اور تنے کے گڑو?ں کے پروانے بھورا رنگ اختیار کرتے ہوئے اگلے پروں کے باہر ی کناروں پر سیاہ دھبوں کی قطارمیں ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں