مظفر آباد/راولپنڈی(عکس آن لائن ) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر کبھی بھی کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ مظفرآباد کا دورہ کیا اور کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر کبھی بھی کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم مادر وطن کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، اور وطن کی حفاظت کیلئے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین ملائیشیا پر کوئی پالیسی مسلط نہیں کرتا، وزیر اعظم ملائیشیا
- چین کی معیشت دنیا کے لیے مواقع لے کر آتی ہے ، چینی میڈ یا
- یورپی فریق ہانگ کانگ میں چین مخالف عناصر کی حمایت کرنا بند کرے، یورپی یونین میں چینی مشن
- مشرق وسطیٰ بڑی طاقتوں کے مقابلے کا میدان نہیں ہے، چینی وزیر خارجہ
- چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت