بلاول بھٹو

کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لانے والی ہے، بھارتی کرفیو نے عالمی ضمیر پر بوجھ بڑھا دیا، بلاول بھٹو

لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں کوئی دو رائے نہیں، مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی لاک ڈان نے عالمی برادری کے ضمیر پر بوجھ بڑھا دیا۔

کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پر پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل مقامی آبادی کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ہر سطح پر اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرتے رہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کے شہدا اور کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لانے والی ہیں، پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی۔ شہید بھٹو، شہید بی بی اور سابق صدر زرداری نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو دوٹوک انداز میں اٹھایا۔ مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی لاک ڈاون نے عالمی برادری کے ضمیر پر بوجھ بڑھا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں