کپاس

کسان کپاس کی کاشت کیلئے صرف منظور شدہ اقسام کا بیج استعمال کریں،محکمہ زراعت

ملتان(عکس آن لائن):محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کپاس کی کاشت کیلئے صرف منظور شدہ اقسام کابیج استعمال کریں،غیر قانونی بیج کے استعمال سے کپاس کی پیداوار میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکارکپاس کی بی ٹی اقسام کی کاشت 31 مئی تک مکمل کریں امسال حکومت پنجاب کپاس کے کاشتکاروں کو کپاس کی منظورشدہ اقسام بی ایس15سی آئی ایم 663،سی کے سی1آئی یو بی2013،ایم این ایچ1020 نیاب545،نیاب878 اورنیاب کرن پرکاشتکاروں کو سبسڈی بھی فراہم کی جارہی ہے اور اس ضمن میں بروالے اوربغیربر والے بیج کے تھیلے پر 1 ہزار روپے فی بیگ سبسڈی فراہمی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار بی ٹی اقسام کے ساتھ 10 فیصد رقبہ نان بی ٹی اقسام بھی کاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوتِ مدافعت نہ پیدا ہوسکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تصدیق شدہ معیاری بیج پنجاب سیڈ کارپوریشن کے علاوہ رجسٹرڈ پرائیویٹ اداروں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔کاشتکاراپریل کاشت کپاس میں پودے سے پودے کا فاصلہ 7 انچ اور 17500 پودے فی ایکڑ رکھیں ۔ کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے ایسی زرخیز میرا زمین بہتر رہتی ہے جو تیاری کے بعد بھربھری اور دانے دار ہو جائے کیونکہ اس میں نامیاتی مادہ کی مقدار بہترہو،پانی زیادہ جذب کرنے اور دیر تک وتر قائم رکھنے کی صلاحیت بھی موجود ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں