انٹر نیشنل ایئر پورٹس

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر کے انٹر نیشنل ایئر پورٹس پر ہا ئی الرٹ جاری

فیصل آباد (عکس آن لائن )کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر کے انٹر نیشنل ایئر پورٹس پر ہا ئی الرٹ جاری سرجیکل ماسک کی قیمت میں خودساختہ 4سو گنا اضافہ کر دیا گیا

تفصیل کے مطا بق کراچی اسلام آباد مین کرونا وائرس کے مریض سامنے آنے پر ملک بھر کے انٹر نیشنل ائیر پورٹس پر ہا ئی الرٹ جاری کر دیا گیا سول ایوی ایشن نے تمام ایئرپورٹس کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ دوسرے مما لک سے آنے والے مسافروں کی محکمہ صحت کے ساتھ مل کر مکمل سکریننگ کی جا ئے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں سے ہلتھ ڈکلیریش فارم بھرنا لازمی قرار دیا جا ئے کرونا وائرس کے خدشے کے باعث میڈ یکل ماسک کی قیمت میں 4سو گنا اضافہ ہو گیا 80روپے میں فروخت ہو نے والا میڈ یکل ماسک 480روپے میں فروخت ہو نے لگا سرجیکل ماسک ہول سیل میں فروخت کر نے والوں نے مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں