کراچی کے شہریوں

کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر، کے الیکٹرک نے بجلی ایک روپے 54 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی نیپرا میں جمع کرا دی

کراچی (عکس آن لائن ) کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر، کے الیکٹرک نے بجلی ایک روپے 54 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی نیپرا میں جمع کرا دی، نیپرا سولہ ستمبر کو سماعت کرے گا۔
کے الیکٹرک نے ورکنگ کیپٹل کی لاگت کی مد میں بجلی 65 پیسے قرضے کی لاگت پر نظرثانی کی مد میں 10 پیسے گروتھ کی مد میں 29 پیسے اور نارمل ورکنگ کیپیٹل کی مد میں فی یونٹ بجلی میں 50 پیسے کا اضافہ مانگا ہے۔ کے الیکٹرک نے سرمایہ کاری پر منافع کی شرح 17.05 فیصد سے بڑھا کر 41.94 فیصد کرنے کی درخواست کی ہے۔
کے الیکٹرک نے ملٹی ائیر ٹیرف کے وسط مدتی جائزے کے تحت بجلی ایک روپے 54 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ کے الیکٹرک نے کثیر سالہ ٹیرف کے ذریعے 143ارب 86 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی اجازت مانگی ہے۔
نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 16ستمبر کو سماعت کرے گی اور اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں