عثمان ڈار

کرائم منسٹر شہباز شریف نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے، عثمان ڈار

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کرائم منسٹر شہباز شریف نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں عثمان ڈار نے کہا کہ عمران خان نے ملکی خزانہ 27 ارب ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچایا تھا۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کے قدموں میں لیٹ گئی ہے اور کہ رہے ہیں معاشی زنجیریں توڑیں گے۔ عثمان ڈار نے مزید کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں مندی، روپے کی بے قدری، پیٹرول، ڈیزل، بجلی اور گیس اس وقت 75 سالہ تاریخ کی بلند ترین مہنگائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں