ٹنل

کاشتکاروں کو ٹنل کے اندر لگائی گئی سبزیوں کی آبپاشی اور کھاد کا استعمال جاری رکھنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹنل کے اندر لگائی گئی سبزیوں کی آبپاشی اور کھاد کا استعمال جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ سپرے کرنے اور کھاد ڈالنے کی صورت میں ٹنل کا منہ بندنہ کیاجائے اور اس سے پیداہونیوالی گیس سے پودوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ رہتاہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے بتایا کہ صبح9بجے سے 4بجے شام تک ٹنل کے منہ کو دونوں طرف سے کھلارکھناچاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کرنی چاہئیے کہ ٹنل میں درجہ حرارت 15 سے 30درجہ سینٹی گریڈ کے درمیان رکھنے سمیت پودوں کی ترتیب کانٹ چھانٹ اور گوڈی کا بھی خیال رکھنابہتر فصل کے حصول کیلئے ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں