بیر کی پیوند کاری

کاشتکاروں کو بیر کی پیوند کاری فوری مکمل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو بیر کی پیوند کاری فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ ماہ اکتوبر کے وسط سے لے کر نومبر کے مہینہ میں بیر کے درخت پر پھول لگناشروع ہو جاتے ہیں اس لئے اس کی پیوندکاری کاعمل فوری مکمل کرلیاجائے۔ انہوں نے بتایاکہ بیر کادرخت سخت جان درمیانی قد اور وسیع پھیلاؤ کاحامل ہوتاہے جس کی شاخیں جھکی ہوئی ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ درخت پر فروری اور مارچ کے مہینہ میں پھل پک کر برداشت کے قابل ہو جاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ بیراپنی افادیت کے لحاظ سے انتہائی اکسیر ہونے کے ناطے کم خرچ و سستا ہونے کے باعث غریبوں کا پھل بھی کہلاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پیوندکار ی میں کامیابی کاتناسب 90فیصد تک ہونے سے بیر کی شاندار پیداوار حاصل ہو تی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ بیر کی افزائش نسل کیلئے ٹی بڈنگ کاطریقہ سب سے زیادہ کامیاب ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں