کاشتکار ہلدی

کاشتکاروں کوہلدی کی برداشت سے قبل فصل کی ہلکی آبپاشی کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوہلدی کی برداشت سے قبل فصل کی ہلکی آبپاشی کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار ہلدی کی برداشت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ ہلدی کی پیداوار کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔

کاشتکاروں کے نام پیغام میں محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ ہلدی کی برداشت سے قبل ضروری ہے کہ فصل کو تین سے چار روز پہلے ہلکا پانی لگادیاجائے اور وتر حالت میں پتے کاٹ کر علیحدہ کرلئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ کسی کی مدد سے ہلدی کی برداشت کے باعث فصل نقصان سے محفوظ رہتی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں