سابق گورنر پنجاب

ڈیڑھ ماہ سے مافیا نے صوبہ پنجاب یرغمال بنایا ہوا ہے، عمر سرفراز چیمہ

لاہور (نمائندہ عکس ) پنجاب کے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے مافیا نے صوبہ پنجاب یرغمال بنایا ہوا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے لکھا کہ پنجاب کے غیرآئینی وزیراعلی کے احکامات پرعمل کرنا غیر قانونی ہے، پنجاب کا آئینی بحران ن لیگ کے جھوٹ ، بدمعاشی اور غنڈہ گردی سے وزیراعلی کے دفتر پر قبضے کے وجہ سے ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں عمر سرفراز چیمہ لکھتے ہیں کہ ن لیگ نے عدالت عالیہ کو دھوکے میں رکھ کر اس سے وزیراعلی کے الیکشن کے لئے آرڈر کروائے ، جعلسازی سے لاہور ہائیکورٹ سے حاصل کردہ تمام فیصلے اور کارورائی فوری کالعدم قرار دئے جانے چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ ماہ سے مافیا نے صوبہ پنجاب یرغمال بنایا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں