ننکانہ صاحب

ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد کے ہمراہ سٹی ننکانہ صاحب کا دورہ

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن )ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد کے ہمراہ سٹی ننکانہ صاحب کا دورہ، گھر گھر جاکر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا

اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھرمیں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے، پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے،ہر شہری کو اس مہم میں اپنا اہم کردارادا کرنا ہوگا تاکہ ہمارے بچے پولیو سے ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوسکیں۔

ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی انگلی پر لگائے گئے نشانات چیک کیے اور گھروں پر کی گئی مارکنگ اور بچوں کے والدین سے بھی پولیو ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لیے کام کرنے والے تمام لوگ نہ صرف اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں بلکہ خدمت خلق کررہے ہیں پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں