بیجنگ (عکس آن لائن) رواں سال جنوری سے جولائی تک چین کے سنکیانگ بارڈر انسپکشن اسٹیشن نے 1.6 ملین سے زیادہ افراد کے اندرونی اور بیرونی سفر کے لئے خدمات فراہم کیں۔ اس سال 31 جولائی تک سنکیانگ بارڈر انسپکشن اسٹیشن کے راستے ملک میں اندرونی اور بیرونی سفر کی تعداد 1,611,200 رہی، جو سال بہ سال 118.56 فیصد کا اضافہ ہے۔اندرونی اور بیرونی نقل و حمل کی تعداد 659,800 رہی جو سال بہ سال 52.92فیصد کا اضافہ ہے۔
چین کےسنکیانگ بارڈر انسپکشن اسٹیشن نے اپنی خدمات اورکسٹم کلیئرنس کی سہولیات کو بہتر بنانےکے سلسلے میں اہم بندرگاہوں پر “بیلٹ اینڈ روڈ” کے خصوصی چینلز قائم کئے اورچین یورپ (وسطی ایشیا) ٹرینوں، توانائی اور وسائل کی درآمد کی اہم بندرگاہوں اور ہمسایہ ممالک میں اہم اقتصادی اور تجارتی لاجسٹک بندرگاہوں میں “آن ارائیول انسپکشن”، کسٹم کلیئرنس کے لئے “صفر تاخیر” اور معائنے کے لئے “صفر انتظار”سمیت سرحدی معائنے کی دیگر سہولیات فراہم کی ہیں۔
Load/Hide Comments