چین

چین کی سیاحتی صنعت تیز ترقی کے مرحلے میں داخل ہو گئی

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی سیاحتی ترقی کا قومی اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ یہ اجلاس چین کی حکمراں جماعت کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے سیاحت کی ترقی کے موضوع پر منعقد ہونے والا پہلا اہم اجلاس ہے۔ چین کے اعلیٰ ترین رہنما نے سیاحت کی ترقی کے حوالے سے اہم ہدایات دی ہیں۔انہوں نے چین کے سیاحتی شعبے میں حاصل شدہ شاندار کامیابیوں کی مکمل توثیق کرتے ہوئے اس بات پر زورد یا کہ “جدید سیاحت کے نظام کو بہتر بنایا جائے ، سیاحت کے اعتبار سے طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کیا جائے اور سیاحتی صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مستحکم طور پر آگے بڑھایا جائے۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ ،بلخصوص نئے دورکے آغاز کے بعد سے ، چین کی سیاحتی صنعت تیز ترقی کے مرحلے میں داخل ہوئی ہے ، اور یہ صنعت چھوٹے سے بڑے ، کمزور سے مضبوط کے درجے تک بڑھ گئی ہے اوربتدریج ایک ابھرتی ہوئی اسٹریٹجک ستون کی اہمیت کی حامل صنعت اور دور حاضر میں لوگوں کے ذریعہ معاش اور خوشحالی سے وابستہ نمایاں خصوصیات کی حامل صنعت بن گئی ہے۔ 2012 سے لیکر اب تک چین کی ملکی سیاحت کی آمدنی میں 10.6فیصد کی اوسط سالانہ شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ 2019 میں سیاحت کی کل آمدنی 6.63 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی ، اور سیاحت اور اس کی متعلقہ صنعتوں کی اضافی قدر 4.5 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی جو جی ڈی پی کا 4.56 فیصد ہے۔ قومی معیشت میں سیاحت کا جامع حصہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

آج، چین دنیا میں سیاحت کی سب سے بڑی ملکی مارکیٹ اور بین الاقوامی سیاحت کا سب سے بڑا ذریعہ اور ایک اہم منزل بن گیا ہے. اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں اندرون ملک سفر کی تعداد 4.891 ارب رہی جو 2022 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.361 ارب زیادہ ہے اور سال بہ سال 93.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین میں تعطیلات کے دوران سفر اور سیاحتی آمدنی کا پیمانہ 2019 کی اسی مدت کے معیار سے تجاوز کر گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی چین کا سفر کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکیوں کی آمد میں سال بہ سال تین گنا سے زائد کا اضافہ ہوا اور صرف رواں سال یوم مئی کی تعطیلات کے دوران چین میں داخلی سفر کی تعداد 1.775 ملین تک پہنچ گئی۔

رواں سال چینی نئے سال، چھینگ مینگ اور یوم مئی کی تعطیلات نے چین کی سیاحتی مارکیٹ میں زبردست رونق دیکھی ہے۔چاہے بڑا شہر ہو یا “چھوٹا ، “ہر طرف رونق” اس وقت چین میں ایک مقبول لفظ بن گیا ہے. اقتصادی ترقی اور لوگوں کے معیار زندگی میں مسلسل بہتری کے ساتھ ، چین کاسیاحتی شعبہ”مناظر کی سیاحت” اور “تفریحی سیاحت” سے “موضوعاتی سیاحت” میں اپ گریڈ ہو رہا ہے۔

شمال مشرقی چین میں برف کی معیشت سے لے کر جنوبی چین میں صوبہ ہائی نان کی ساحلی معیشت تک ، شہر کی “سٹی واک” سے قدیم دیہاتوں کی سادہ زند گی ، تعلیمی سفر کی سیاحت ، کھیلوں کی سیاحت ، اور کیمپنگ سیاحت تک……سیاحت کی متنوع اقسام لوگوں کے لئے “خوشگوار حیرت” بن گئی ہیں۔

اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے سیاحت کی ترقی ایک اہم پہلو ہے. سیاحت اقتصادی ترقی بلکہ لوگوں کے ذریعہ معاش اور فلاح و بہبود سے بھی منسلک ہے ، جس میں خوراک ، رہائش ، نقل و حمل ، سفر ، خریداری ، تفریح سمیت دیگر صنعتیں شامل ہیں ، جو “ایک خوشحال ، سب خوشحال” کی جامع محرک اہمیت رکھتی ہے۔

سیاحت کو دیہی احیا اور نئی شہرکاری جیسی قومی حکمت عملیوں میں شامل کیا جاسکتا ہے ، اور شمال مشرقی چین کی جامع احیا ، وسطی خطے کا ابھرنا ، اور مغربی علاقوں کی عظیم ترقی جیسی علاقائی ترقی کی حکمت عملیوں کے لئے بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور بہتری کے پیچھے سیاحت کا عنصر بھی ہے۔
دیہی احیا کو مثال کے طور پر لیجئے۔ اس سال کی “یوم مئی” کی تعطیلات کے دوران ، ملک بھر میں دیہی سیاحت کے ٹرپس کی کل تعداد 172 ملین تک پہنچ گئی ، اور اس کی کل آمدنی 51.817 بلین یوآن تک پہنچ گئی ، جو بالترتیب 8.9فیصد اور 12.3فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہے۔

دیہی سیاحت کی بھرپور ترقی کی بدولت دیہاتیوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ، معیار زندگی کو بہتر بنایا گیا ہے، اور دیہی احیا کے لئے ایک اہم محرک قوت بن گئی ہے. ایک اور مثال یہ ہے کہ چین کی سیاحتی صنعت میں کچھ نئی تبدیلیاں اور رجحانات رونما ہوئے ہیں۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک چین میں سیاحتی مقامات کے لیے ٹکٹوں اور ہوٹلوں کی بکنگ میں جو پیش پیش ہیں، وہ چین کے تیسرے، چوتھے اور یہاں تک کہ پانچویں درجے کے شہر ہیں۔ ایک طرف ، “چھوٹی مگر خوبصورت” کاؤنٹی اپنی انفرادیت کو ظاہر کرنے کے لئے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ دوسری طرف ، یہ “چھوٹی جگہیں” جو ماضی میں صرف نقشے پر دیکھی جا سکتی تھیں آج قابل رسائی اور قابل فہم ہیں جو ظاہر کرتا ہے کہ چین کے نقل و حمل کے نیٹ ورک اور مقامی بنیادی ڈھانچے میں مسلسل بہتری آئی ہے۔

سیاحت اور ثقافت کی صنعتیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔ ثقافت سیاحت کی روح ہے جبکہ سیاحت ثقافت کا کیریئر ہے۔ ثقافت و سیاحت کے شعبے کے نہ صرف معاشی فوائد ہیں، بلکہ مضبوط سماجی فوائد بھی ہیں، جو سماجی ہم آہنگی میں کردار ادا کرتے ہیں. چین کی سیاحتی صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ضروری ہے کہ “روایتی برتریوں کو برقرار رکھنے اور جدت طرازی پر عمل کرنا ہوگا، معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا، اور مربوط ترقی کو فروغ دینا ہوگا”، تاکہ ثقافت اور سیاحت ایک دوسرے کو کامیاب بنا سکیں اور سماجی اور معاشی فوائد کے نامیاتی اتحاد کو فروغ دیا جاسکے. 5000 سال سے زیادہ قدیم تہذیب کے حامل ملک کی حیثیت سے ، چین تاریخی اور ثقافتی وسائل سے مالا مال ہے۔

مختلف تاریخی ثقافتوں اور علاقائی سیاحت کے مابین اندرونی تعلقات کی دریافت کے ذریعے تاریخ اور ثقافت کو بھرپور انداز سے بروے کار لاتے ہوئے سیاحت قدرتی اور ثقافتی حسن دونوں کو اجاگر کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن گئی ہے، اور لوگوں کے لئے چینی ثقافت کو سمجھنے اور ثقافتی خود اعتمادی کو بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ بن گئی ہے ۔ اور یہ ایک طاقتور سیاحت کے حامل ملک کی تعمیر کے لئے اندرونی تقاضہ بھی ہے.

سیاحت لوگوں کی خوشگوار زندگی کا ایک حصہ ہے. اعلیٰ معیار کی سیاحت سے لطف اندوز ہونا بہتر زندگی کے لئے لوگوں کی خواہش ہے. “سفر کا دل چاہنا اور فوری رخت سفر باندھنا ” نہ صرف سفر کی شاعرانہ وضاحت ہے، بلکہ عوام کی زندگی کی عکاسی بھی ہے. صرف جدید سیاحت کے نظام کو بہتر بنا کر سیاحت اور دیگر صنعتوں کی مربوط ترقی کو فروغ دیتے ہوئے اعلیٰ معیار کے مادی اور روحانی تجربات فراہم کرنے سے ہی ہم لوگوں کی زندگی کو مسلسل بہتر بنا سکتے ہیں۔