بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق 2023 میں ، چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی پیداوار میں بہتری آئی ، منافع اور سرمایہ کاری دونوں میں مستحکم اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ جمعہ کے روز اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں ، الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے 15.1 ٹریلین یوآن کی آپریٹنگ آمدنی اور 641.1 بلین یوآن کا منافع کمایا ہے۔
الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اضافی قدر میں سال بہ سال 3.4 فیصد اضافہ ہوا ، اور ترقی کی شرح اسی عرصے میں ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے مقابلے میں 0.7 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔ دسمبر 2023میں مقررہ پیمانے سے بالا الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اضافی قدر میں سال بہ سال 9.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سرمایہ کاری کے لحاظ سے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری میں سال بہ سال 9.3 فیصد اضافہ ہوا جو اسی عرصے میں صنعتی سرمایہ کاری کی شرح نمو سے 0.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔