چین کے صدر شی جن پھنگ

چین پاکستان کو درکار امداد فراہم کرتا رہے گا، شی جن پھنگ کا صدر عارف کے نام پیغام

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پاکستانی صدر عارف علوی کے نام ایک پیغام بھیجا جس میں پاکستان میں سیلاب سے ہونےو الے شدید نقصانات پر ہمدری اور قیمتی جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب اور بارشوں سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ میں اپنی جانب سے، چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے متاثرین کے ساتھ اپنی گہری تعزیت اور متاثرہ خاندانوں، زخمیوں اور آفت زدہ علاقوں کے لوگوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔

شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت داروں اور “آہنی” دوستوں کے طور پر، چین اور پاکستان طویل عرصے سے ایک دوسرے کی مدد کررہے ہیں اور قدرتی آفات جیسے بڑے چیلنجوں سے شانہ بشانہ نمٹتے رہےہیں۔ سیلاب کے بعد چین نے فوری طور پر ردعمل ظاہر کیا۔ چین پاکستان کو درکار امداد فراہم کرتا رہے گا اور آفات سے نمٹنے کے کاموں میں پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔ انہیں یقین ہےکہ پاکستانی حکومت اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے آفت زدہ علاقوں کے لوگ جلد از جلد سیلاب پر قابو پا سکیں گے اور اپنے گھروں کو دوبارہ تعمیر کر سکیں گے۔
اسی دن وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو تعزیتی پیغام بھیجا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں