وانگ وین بین

چین غیر متزلزل طور پر چینی انسانی حقوق کی ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 15 اور 16 جون کو چینی وفد نے جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں “اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق سے متعلق بین الاقوامی کنوینشن ” کے تیسرے جائزے کے موقع پر چینی حکومت کی جانب سے پیش کردہ اپنی تیسری سہ ماہی رپورٹ اور کنوینشن کی متعلقہ شقوں پر عمل درآمد میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

چینی نمائندے نے کہا کہ چین غیر متزلزل طور پر چینی انسانی حقوق کے تحفظ کی راہ پر گامزن رہے گا، چینی انسانی حقوق کے میدان میں تاریخی کامیابیوں کو فروغ دے گا اور چینی عوام کے معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے تحفظ کو ایک نئی سطح پر لے جائے گا ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ وین بین نے کہا کہ چینی طرز کی جدیدیت کا عمل بھی انسانی حقوق کے مسلسل فروغ اور تحفظ کا عمل ہے۔ چین خلوص دل سے تعاون کرنے اور ذمہ دارانہ رویے کے ساتھ دنیا کے انسانی حقوق کی ترقی میں اپنا کردار ادا  کرتا رہے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں