چینی وزیر خزانہ

چین رواں سال کا بجٹ ہدف پورا کرے گا ،چینی وزیر خزانہ

بیجنگ(عکس آن لائن)چین کے وزیر خزانہ لائن فو آن نے کہا کہ ہے چین کی مالی حالت مضبوط ہے اور چین کی وزارت خزانہ اس سال کے بجٹ ہدف کو پورا کرنے کے لئے آمدنی اور اخراجات کا توازن حاصل کر سکتی ہے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں لائن فو آن نے بتایا کہ چین کی وزارت خزانہ مستقبل قریب میں ترقی کو مستحکم کرنے، اندورنی طلب کو بڑھانے اور خطرات کو کم کرنے کے لئے پالیسی اقدامات کا ایک پیکیج لانچ کرے گی. اس میں بنیادی طور پر بڑے پیمانے پر قرضوں کا کوٹہ بڑھانا،پوشیدہ قرضوں سے نمٹنے کے لئے مقامی حکومتوں کی مدد کرنا ، خصوصی ٹریژری بانڈز کے اجراء سے بڑے سرکاری کمرشل بینکوں کے بنیادی ٹیئر 1 سرمائے کو بھرنے اور انسداد خطرات اور اُن کی کریڈٹ فراہمی کی صلاحیت بڑھانے میں مدد دینا، رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو مستحکم کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

چین نادار اور خصوصی افراد کے لئے حمایت اور ضمانت میں اضافہ کرےگا تاکہ ان کی مجموعی کھپت کی صلاحیت میں اضافہ ہو سکے. چینی وزیر خزانہ نے کہا کہ اعلان کردہ پالیسیوں کے علاوہ کاؤنٹر سائکلیکل ایڈجسٹمنٹ کے لئے چین دیگر پالیسی ٹولز کا بھی مطالعہ کر رہا ہے۔چین کی مرکزی حکومت کے پاس اب بھی قرض لینے اور خسارے کو بڑھانے کی کافی گنجائش موجود ہے۔