پیرس (عکس آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے پیرس کے ایلیسی پیلس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کی۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ انہیں چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر فرانس کے تیسرے سرکاری دورے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس دورے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان اگلے 60 سالوں کے لیے تعلقات کا ایک نیا سفر شروع کریں گے، تاکہ عالمی امن و استحکام کے لیے نئی خدمات سرنجام دی جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کوخود مختاری، باہمی افہام و تفہیم، طویل مدتی وژن، اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی اصل خواہشات پر کاربند رہنا چاہیے اور ان میں زمانے کی نئی اہمیت کو داخل کرنا چاہیے۔
اس لیے چین اور فرانس کو خود مختاری پر قائم رہتے ہوئے مشترکہ طور پر “نئی سرد جنگ” یا کیمپ کے تصادم کو روکنا چاہیے۔ باہمی افہام و تفہیم پر قائم رہتے ہوئے ایک خوبصورت دنیا میں مشترکہ طور پر ہم آہنگی کو فروغ دیا جانا چاہئیے۔ طویل مدتی وژن پر قائم رہتے ہوئے مشترکہ طور پر ایک مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا کو فروغ دیا جانا چاہئیے۔ باہمی مفادات پر مبنی تعاون پر قائم رہتے ہوئے مشترکہ طور پر “ڈی کپلنگ” کی مخالفت کی جانی چاہئے۔