چین

چینی صدر کی خصوصی ایلچی کی میکسیکو میں صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت

بیجنگ (عکس آن لائن)میکسیکو حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کی خصوصی ایلچی اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی نائب چیئرپرسن تھئی نینگ نے میکسیکو سٹی میں میکسیکو میں صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

میکسیکو کی نومنتخب صدر کلاڈیا شین بام نے  تقریب کے بعد تھئی نینگ سے ملاقات کی۔ بدھ کے روز تھئی نینگ نے میکسیکو میں حالیہ سمندری طوفان سے ہونے والے نقصانات پر صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ چین اور میکسیکو کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری نے حالیہ برسوں میں ترقی کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھا ہے۔ چین میکسیکو کے ساتھ مل کر ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور باہمی اعتماد پر مبنی اچھا دوست اور جدیدکاری کی راہ پر مشترکہ ترقی کے لئے ایک اچھا شراکت دار بننے کا خواہاں ہے۔ کلاڈیا شین بام نے تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے خصوصی ایلچی بھیجنے پر صدر شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میکسیکو کی نئی حکومت چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوستانہ تبادلوں کو مزید فروغ دینے اور میکسیکو چین تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے کی خواہش مند ہے