بیجنگ(عکس آن لائن) چین کے صدر شی جِن پھِنگ نے منشیات پر قابو پانے میں نئی پیش رفت کیلئے ،
انسداد منشیات پرسخت موقف اور منشیات کیخلاف عوام کی جنگ جاری رکھنے کی کو ششوں پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے
قوم کی انسداد منشیات مہم میں شامل اداروں اور افراد کی تعریف کرنے کیلئے منعقدہ کانفرنس میں اہم ہدایات جاری کیں۔
یہ تعریفی تقریب منشیات اور غیرقانونی اسمگلنگ کیخلاف منائے جانے والے بین الاقوامی دن کے سلسلے میں
دارالحکومت بیجنگ میں ویڈیو اور ٹیلی کانفرنس کے ذریعے منعقد کی گئی،
جو کہ ہر سال 26 جون کو منایا جاتا ہے۔