صدر شی جن پھنگ

چینی صدر کا ملک میں تمام قومیتوں کے درمیان اتفاق و اتحاد پر زور

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ تمام قومیتیں ایک ایسی کمیونٹی کے قیام کے تصور کی مضبوطی سے حمایت کریں جو چینی قوم کی نظریاتی بنیاد کو مستقل طور پر مستحکم کرتی رہے، جس میں خوشی غمی ، زندگی موت اور مستقبل سانجھا ہو۔ 13ویں قومی عوامی کانگریس کے 5ویں اجلاس کے افتتاحی روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کانگریس میں شریک اندرونی منگولیا کے وفد کے مباحثے میں شرکت کی۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام قومیتیں ایک ایسی کمیونٹی کے قیام کے تصور کی مضبوطی سے حمایت کریں جو چینی قوم کی نظریاتی بنیاد کو مستقل طور پر مستحکم کرتی رہے، جس میں خوشی غمی ، زندگی موت اور مستقبل سانجھا ہو۔

تمام قومیتیں چینی قوم کے ایک بڑے خاندان میں انار کے بیجوں کی مانند ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہنے کی ترغیب دیں، مشترکہ طور پر ایک عظیم مادر وطن کی تعمیر کریں، مشترکہ طور پر ایک بہتر زندگی تشکیل دیں اور ایک مستحکم اور صحت مند معاشی ،سماجی ،سلامتی، سیاسی ماحول سمیت قومی امن کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔اندرونی منگولیا کے وفد نے نئے ترقیاتی تصور کے مکمل، درست اور جامع نفاذ اور سبزہ زاروں کی ماحولیاتی تعمیر کو مضبوط بنانے سے متعلق اظہار خیال کیا۔

اس موقع پر شی جن پھنگ نے حکومتی ورک رپورٹ کی منظوری دی، اندرونی منگولیا کے گزشتہ برس کے اقدامات کی توثیق کی اور امید ظاہر کی کہ اندرونی منگولیا کے ہم وطن مادر وطن کے شمالی جغرافیے کو مزید خوبصورت بنائیں گے اور نئے دور میں اعلیٰ معیار کی ترقی کا نیا باب رقم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں