چینی صدر

چینی صدر کا صوبہ ہائی نان کی جدید ترقی پر زور، ہائی نان کی خصوصیات کے ساتھ ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں، شی جن پھنگ

بیجنگ (عکس آن لائن)ہائی نان کی صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہائی نان کو جامع طور پر گہری اصلاحات اور کھلے پن کے پائلٹ زون ، قومی ماحولیاتی تہذیب کے پائلٹ زون ، قومی سیاحتی کھپت کا مرکز ، اور اہم قومی اسٹریٹجک سروس گارنٹی زون کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے اور چینی طرز کی جدیدکاری کا ایک نیا باب رقم کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ ہائی نان کی خصوصیات کے ساتھ ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کے گہرے انضمام کے ساتھ سیاحت، جدید سروس انڈسٹری، ہائی ٹیک انڈسٹری، اور ٹراپیکل زراعت سمیت نمایاں صنعتوں کی اپ گریڈنگ کو بھی فروغ دیا جائے. صدر شی جن پھنگ نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے ، سبز ترقی پر عمل کرنے ، کھپت کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کو فروغ دینے اور ایک مضبوط سمندری صوبے کی تعمیر کی ہدایات بھی دیں.
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ فری ٹریڈ پورٹ کی پالیسی کے ہمہ جہت نفاذ پر توجہ مرکوز کرنے اور اس کے نفاذ کی رفتار کے لئے مجموعی انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی اعلی سطح کے اقتصادی اور تجارتی قوانین کے مطابق ادارہ جاتی کھلے پن کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا جائے اور مارکیٹ اور قانون پر مبنی بین الاقوامی فرسٹ کلاس کاروباری ماحول تخلیق کیا جائے۔