بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے صدر شی جن پھنگ نے 2024 کی چینی زبان کی عالمی کانفرنس کے نام ایک تہنیتی پیغام میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چینی زبان نے ہزاروں سالوں سے چینی قوم کی تہذیب اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو چینی زبان سے متعارف کروانا چین کی ذمہ داری ہے ۔ امید کی جاتی ہے کہ چینی زبان کی عالمی کانفرنس تمام فریقوں کے اتفاق رائے سے لسانی رابطے ، باہمی اعتماد کے اضافے اورتہذیب سے سیکھنے کے پل تعمیر کرے گی ،تاکہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئی اور زیادہ سے زیادہ شراکت کی جا سکے۔2024 کی چینی زبان کی عالمی کانفرنس کی میزبانی بیجنگ میں چین کی وزارت تعلیم نے کی ہے ۔
اس اجلاس میں 160 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے چین میں 2،000 سے زیادہ سرکاری عہدیدار ، پرنسپلز ، ماہرین ، اسکالرز ، اساتذہ و طلباء کے نمائندوں ، اور چین میں سفیروں نے شرکت کی