چینی

چینی اقدامات عالمی استحکام کے لیے خطرہ بن رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ /چین کا سخت ردعمل

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی ریاست الاسکا میں چینی اور امریکی سفارت کاروں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس دو روزہ ملاقات کے افتتاح کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ چینی اقدامات عالمی استحکام کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ چین کی جانب سے بھی شدید رد عمل ظاہر کیا گیا اور کہا گیا امریکا اس کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی ترک کرے۔ بلنکن نے بتایا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہلکاروں سے ایغور مسلم اقلیت پر ڈھائے گئے مبینہ مظالم، ہانگ کانگ اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا۔ دونوں بڑی اقتصادی قوتوں کے مابین کئی عالمی امور پر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور جو بائیڈن کے صدر بننے کے بعد یہ دونوں ملکوں کے سفارت کاروں کی پہلی براہ راست ملاقات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں