بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے صوبہ سی چھوان کی لو دنگ کاونٹی اور یا این شہر کی شی میان کاونٹی میں پانچ ستمبر کو آنے والے 6.8 درجے کے زلزلے میں جاں بحق افراد کی یاد میں پیر کے روز دن 12 بج کر 52 منٹ پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔
چینی میڈ یا کے مطا بق اس موقع پر زلزلہ متاثرین کی یاد میں تین منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور سائرن بجائے گئے۔اس موقع پر مختلف سماجی حلقوں نے متاثرین کی یادگار پر پھولوں کے نذرانے پیش کیے۔
11 تاریخ کی شام 5 بجے تک زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 93 ہو چکی ہے جبکہ 25 افراد لاپتہ ہیں۔