بین الاقوامی فورم

چین، جمہوریت بنی نو انسان کی مشترکہ اقدار “کے موضوع پر بین الاقوامی فورم کا انعقاد

بیجنگ (عکس آن لائن) “جمہوریت: بنی نو انسان کی مشترکہ اقدار” کے موضوع پر دوسرا بین الاقوامی فورم حالیہ دنوں میں بیجنگ میں منعقد ہوا، جس میں 100 سے زائد ممالک اور علاقوں سے 300 سے زائد مہمانوں نے آن لائن اور آف لائن شرکت کی۔ بہت سے ممالک کے سابق سیاسی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں، ماہرین اور اسکالرز نے “جمہوریت اور عالمی حکمرانی”، “جمہوریت اور تہذیبوں کا تنوع” اور “جمہوریت اور جدیدکاری کا راستہ” جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

شرکاء نے کہا کہ جمہوریت تمام انسانیت کی مشترکہ اقدار کی حیثیت سے تمام ممالک کے لئے جدیدکاری کی تکمیل اور ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی بنیاد ہے۔ جمہوریت متنوع ہے،اس کا کوئی ایک خاص ماڈل نہیں ہے، اور کوئی بھی ملک اپنی نام نہاد جمہوریت دوسروں پر زبردستی نہیں تھوپ سکتا۔ دوسرے ممالک پر نام نہاد “جمہوری اصلاحات” نافذ کرنا ،جمہوری روح کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔ تمام ممالک کو عالمی تہذیبوں کے تنوع کا احترام کرنا چاہئے اور کھلے پن کے جذبے سے تعاون کرتے ہوئے ہم نصیب معاشرے کا تصور قائم کرکے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں