حاجی عزیز الرحمن چن

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سنٹرل پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنیکا فیصلہ خوش آئند ہے،حاجی عزیز الرحمن چن

لاہور(عکس آن لائن)
پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سنٹرل پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنیکا فیصلہ خوش آئند ہے اس سے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے جیالے سرگرم ہوں گے اور پنجاب دوبارہ پیپلز پارٹی کا قلعہ بنے گا۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ساہیوال، اوکاڑہ، اور پاکپتن میں ورکرز کنونشز سے خطاب کریں گے اوکاڑہ میں کسان کنونشن کے علاوہ لاہور میں وومن کنونشن، یوتھ کنونشن اور طلباءکنونشن سے بھی خطاب کریں گے اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری لاہور میں میڈیا کنونشن اور ڈسٹرکٹ 3 کے ورکرز کنونشن سے بھی خطاب بھی طے ہے گوجرانوالہ، گجرات ااور منڈی بہاو الدین کے اضلاع میں ورکرز کنونشن جہلم میں بھی کسان کنونشن سے خطاب اور گوجر خان میں وفود سے ملاقاتیں کریں گے علاوہ ازیں حاجی عزیز الرحمن چن نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کو ایجنٹ ماڈل نہیں بننے دے گی تمام اداروں کو جانتے بوجھتے ختم اور زیر کیا جارہا ہے عمران اینڈ کمپنی نہ پاکستان کو نہ ہی عوام کو اعتماد میں لیتی ہے اور نہ ہی پارلیمنٹ کوکچھ بتاتی ہے انہوں نے کہا کہ آج ہماری معیشت عالمی سامراج عالمی بنک کے ہاتھوں گروی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں