چکی مالکان

چکی مالکان نے آٹا مہنگا کردیا آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

فیصل آباد (عکس آن لائن )گندم کی قیمت میں 400روپے فی من اضافہ کے بعد چکی مالکان نے آٹا مہنگا کردیا آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ،چکی مالکان نے آٹا ایک بار پھر 57سے 60روپے فی کلو کردیا ۔

آن لائن کے مطابق فیصل آبادمیں گندم پہلے 13سے 14سوروپے فی من فروخت ہو رہی تھی جبکہ گذشتہ چند روز کے دوران منافع خوروں نے گندم کی قیمت 18سے ساڑھے 18روپے کر دی ہے گندم کسانوں سے منافع خوروں کے ہاتھ آگئی ہے جو کہ اب وہ بھی اوپن مارکیٹ میں غائب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے چکی مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے جو کہ 45سے 50روپے فی کلو آٹا فروخت ہورہا تھا وہ اب ایک بار پھر 57سے 60روپے فی کلو فروخت رہا ہے چکی مالکان کا کہنا ہے اگر صورتحا ل یہی رہی تو فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں گنڈم کا بحران پیدا ہو جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں