راشد محمود

چار دہائیوں سے فن کی خدمت کر رہا ہوں ،جب تک ہمت ہے کام کرتا رہوں گا’ راشد محمود

لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکار راشد محمود نے کہا ہے کہ چار دہائیوں سے فن کی خدمت کر رہا ہوں اور جب تک ہمت ہے کام کرتا رہوں گا،مجھے آج تک سمجھ نہیں آ سکی کہ پرائیڈ آف پرفارمنس دینے کے لئے کیا معیار مقرر ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے چالیس سالہ فنی کیرئیر میں ہر طرح کے کردار نبھا چکا ہوں اور اب کسی طر ح کا کردار ادا کرنے کی خواہش نہیں رہی۔جب تک میرے جسم میں جان اور ہمت ہے میں فن کی خدمت کرتا رہوں گا۔

انہوںنے پرائیڈ آف پرفارمنس دینے کے حوالے سے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت کئی لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ پرائیڈ آف پرفارمنس کیلئے کیا معیار مقرر ہے ،اگر اس کا معیار سفارش ہے تو پھر اس کا کوئی فائدہ نہیں اور اگر یہ حقیقی معنوں میں کسی شعبے میں خدمات سر انجام دینے والوں کو ملتا ہے تو پھر اس کیلئے نامزدگی کے پیمانے میں جھول ہے جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں