بیجنگ (عکس آن لائن) چائنا میڈیا گروپ اور زی جیانگ یونیورسٹی کے مابین جامع اسٹریٹجک تعاون فریم ورک معاہدے پر دستخط کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں شریک چائنا میڈیا گروپ کے رہنما شوئی جی جون نے اپنی تقریر میں کہا کہ سی ایم جی اور زی جیانگ یونیورسٹی نے ایک جامع اسٹریٹجک تعاون قائم کیا ہے، اور آڈیو ویژول کے شعبے میں نئے معیار کی مواصلاتی طاقت اور نئے معیار کی پیداواری صلاحیت میں جدت طرازی کے لئے مل کر کام کریں گے۔
فریقین چینی ثقافت کی طویل تاریخ اور چینی تہذیب کی وسعت کو اجاگر کرنے کے لئے آڈیو ویژول پروگرام تیار کریں گے۔ ٹیلنٹ کی تربیت میں تعاون کو مزید گہرا کریں گے، تھنک ٹینکس کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے اور چینی طرز کی جدید کاری کے لیے دانش مندی تخلیق کریں گے۔
زی جیانگ یونیورسٹی کے صدر ڈو جیانگ فنگ نے اپنی تقریر میں امید ظاہر کی کہ دونوں فریقوں کے درمیان تعاون اعلی ٰ سطحی پلیٹ فارمز کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرے گا اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ میڈیا اصلاحات کو بااختیار بنائے گا۔ ثقافتی تبادلوں کے ساتھ تعاون عالمی تہذیبوں کے مابین مکالمے اور باہمی سیکھنے کو فروغ دے گا.