پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کا گریٹر اقبال پارک میں جلسے سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کرنے سے انکار

لاہور (عکس آن لائن) پی ڈی ایم نے گر یٹر اقبال پارک میں جلسے سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے سے انکار کر دیا۔ 13 دسمبر کو جلسے سے گریٹر اقبال پارک میں املاک کو نقصان پہنچا تھا جس کے ازالے کے لیے پی ایچ اے حکام کی طرف سے جلسے کو منتظمین کو ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کو نوٹس بھیجا گیا

، منتظمین نے رقم ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پی ایچ اے حکام کے مطابق جلسے سے پارک کےجنگلے ٹوٹ گئے، دروازوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، جلسہ منتظمین کے انکار کے بعد پی ایچ اے نے رقم وصولی کیلئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں