ڈاکٹر شاہد صد یق

پی ڈی ایم جماعتوں کی قیادت کے گھر وں میں صف ما تم بچھ گئی ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے،پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے پر پی ڈی ایم جماعتو ں کی قیاد ت کے گھر وں میںصف ما تم بچھ گئی ہے،پنجاب اسمبلی تحلیل ہو نے کے بعدالیکشن کمیشن فوری عام انتخابات کااعلان کرے ۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان نے جو کہا چوہدری پرو یزالٰہی نے کر کے دکھا دیا،پنجاب اسمبلی کی تحلیل ہو نے کے بعد قومی اسمبلی بھی چند دنو ں کی مہمان ہے،جو لو گ کہتے تھے کہ پرو یزالٰہی اسمبلی نہیں تو ڑیں گے آ ج انہیں منہ کی کھا نی پڑی ہے،پنجاب اب (ن) لیگ نہیں تحریک انصا ف کا قلعہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسمبلی ٹو ٹنے کے بعد عملی طور پر پنجاب سے مسلم لیگ(ن) کی سیا ست ختم ہو گئی ہے رانا ثنا ء اور عطا ء تار ڑ اسمبلی ٹو ٹنے سے پہلے اپنے کیے اعلانات کے مطا بق سیا ست چھو ڑ دیں اورپنجاب کی عوام سے جھو ٹ بو لنے پر معافی بھی مانگیں، الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی کٹھ پتلی بننے کی بجائے ملک میں فوری عام انتخابا ت کرا کے اقتدار اہل لو گو ں کے حوالے کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں