شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی میں ہر کسی کی پریس کانفرنس پر پابندی عائد کی جائے، شوکت یوسفزئی کا مطالبہ

پشاور(عکس آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے پارٹی میں ہر کسی کے پریس کانفرنس کرنے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا اورکہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، پی ٹی آئی میں نہ کوئی خوف ہے اور نہ ہی کوئی اختلافات ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد ہر کوئی باہر آکر پریس کانفرنس کرتا ہے، میرے خیال میں پارٹی کی طرف سے ہر کسی کی پریس کانفرنس پر پابندی ہونی چاہیے۔ سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد پارٹی کے مقرر کردہ افراد کو ہی میڈیا پر بیان دینا چاہیے، ہر شخص میڈیا پر بیان دیتا ہے جس سے کنفیوژن پیدا ہو جاتی ہے۔