اسلام آباد ہائیکورٹ

پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کے اغوا کا معاملہ، ہائی کورٹ کا آئی جی اسلام آباد کو ایک ہفتے کیاندر رپورٹ جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد (عکس آن لائن)پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کے اغوا کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو ایک ہفتے کیاندر رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد پولیس کی جا نب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما ان کی تحویل میں نہیں ہیں۔

عدالت نے حکم دیا آئی جی اسلام آباد وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو خط لکھیں اور تحقیقات کی جائیں کہ صداقت عباسی وزارت دفاع یا وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں کی تحویل میں تو نہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئیایس ایس پی آپریشنز کومعاملے کی تحقیقات کیلئے سینئر آفیسر کو تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں