اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے عدالتی فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے ہی کھودے گڑھے میں گرگئی۔
اپنے بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جس طرح انٹرا پارٹی الیکشن کرائے وہ مشکوک تھے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سمجھ جانا چاہیے کہ چیزیں اب ان کے مطابق نہیں رہیں۔
قمر زمان کائرہ نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی اس معاملے پر غور کرکے ردعمل دے گی۔