محمد حفیظ

پی سی بی کی جانب سے محمد حفیظ کی سالگرہ پر نیک نیتی پیغام جاری

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان اور آل رائونڈر محمد حفیظ کی سالگرہ پر نیک نیتی پیغام جاری کیا گیا ۔پی سی بی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور محمد حفیظ کو سابق کپتان کہہ کر پکارتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی ، پی سی بی نے ساتھ میں ویڈیو بھی جاری کی ہے.

جس میں محمد حفیظ کو بہترین شاٹس لگاتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ پاکستان کی جانب سے 12ہزار 780رنز بنا چکے ہیں جبکہ 253وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں