پی سی بی

پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کیخلاف ورزی کرنے پر سہیل خان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد

لاہور (عکس آن لائن) پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ کے فاسٹ بالر سہیل خان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔خیبرپختونخوا کی اننگز کے دوسرے اوور میں سہیل خان کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل پرامپائر نے ناٹ ئوآٹ دیا ، جس پر غیرمناسب رویے کا اظہار کرنے پر فاسٹ بائولر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں،یہ واقعہ پاکستان کپ میں سندھ اور خیبرپختونخوا کے مابین ایل سی سی اے گرانڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا۔ سہیل خان نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور میچ ریفری ندیم ارشد کی طرف سے تجویز کردہ سزا کو قبول کیا ہے،فاسٹ بالر پر چارجز آن فیلڈ امپائرز قیصر وحید اور ناصر حسین نے عائد کیے تھے۔

دوسری جانب مقررہ وقت سے ایک اوور کم کروانے پر ناردرن کی ٹیم پر بھی جرمانہ عائد کردیا گیا ، پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.22کی خلاف ورزی کرنے پر پلیئنگ الیون میں شامل ناردرن کے کھلاڑیوں کو 10ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ کپتان حیدر علی نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری محمد انیس کی تجویز کردہ سزاکو قبول کیا ہے۔ اس میچ میں ثاقب خان اور عمران جاوید آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ ناردرن اور سدرن پنجاب کے مابین میچ ہاس آف ناردرن اسلام آباد میں کھیلا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں