نئی دہلی(عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)میں معروف غیرملکی کی عدم شرکت پر سوال اٹھانے والے بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی،سابق بھارتی کپتان و کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے پاکستان کیخلاف ٹی20سیریز کیلئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)کو ادھورا چھوڑنے والے انگلش کرکٹرز پر جرمانے، تنخواہوں میں کٹوتی کا مطالبہ کردیا،اپنے کالم میں سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے انگلش کرکٹرز کو آئی پی ایل ادھورا چھوڑ جانے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے
کہا کہ فرنچائز کو معاہدے کرنے سے پہلے نظرثانی کی ضرورت ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو کرکٹرز لیگز کو ادھورا چھوڑ رہے ہیں ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں اور انکے معاہدوں کو بھی ختم کیا جائے،سابق کرکٹر نے کہا کہ دیگر بورڈز کو آئی پی ایل کے باعث 10فیصد کمیشن ملتا ہے جو کوئی اور لیگ ادا نہیں کرتی، اگر سیریز کیلئے آئی پی ایل چھوڑ رہے ہیں تو بورڈز اور کھلاڑیوں پر جرمانہ کیا جانا چاہیے۔