پی ایس ایل

پی ایس ایل میچز کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے ملتوی ہونے والے میچز کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز کے درمیان شیڈول کیلئے دو سے تین آپشنز پر غور کیا جارہا ہے، دو روز میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان حتمی مشاورت متوقع ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے 34 میں سے 14 میچز ہو سکے تھے، کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لیگ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز 23 مئی سے 20 جون تک کروانے کی تجویز سمیت کھلاڑیوں کے لیے 7 دن کے سخت قرنطینہ کی تجویزدی گئی ہے۔بائیو سیکور ببل کے لیے غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں