شاہد آفریدی

پی ایس ایل ملتوی نہیں ہونا چاہیے تھا، شاہد آفریدی

کراچی (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے احتیاط کی تاہم پی ایس ایل کا ایونٹ کینسل نہیں ہونا چاہیے تھا۔نجی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے دْنیا کے تیز ترین بالرز کا سامنا کیا تاہم صرف مائیک کے سامنے بولنے میں دباؤ کا سامنا رہتا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ لوگوں نے مجھے بے پناہ محبت دی اور غصہ بھی دکھایا، میرے جلد آؤٹ ہونے پر شائقین برا مناتے تھے۔اْنہوں نے کہا کہ میں فیلڈنگ اور بولنگ سے اپنی غلطی کو کور کرتا تھا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک میچ کی بنیاد پر لڑکوں کو ٹیم میں شامل نہیں کرناچاہیے، کرکٹ کو اتنا آسان نہ بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں