غلطی کا اعتراف

پیپلزپارٹی غلطی کا اعتراف کرے پھر اعتماد بحال ہو گا، سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم

اسلام آباد (عکس آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غلطی کا اعتراف کرے پھر اعتماد بحال ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کے استعفوں پر فیصلہ موخر کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے واٹس ایپ گروپ سے پیپلز پارٹی کو استعفوں کی وجہ سے نکالا ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کیلئے کوئی شرائط نہیں ہیں بس وہ اعتماد بحال کریں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد کا مقصد ایک دوسرے پر بیان بازی کرنا نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں