بیجنگ (عکس آن لائن) سترہویں پیرا اولمپک گیمز 28 اگست سے 8 ستمبر تک فرانس کے شہر پیرس میں منعقد ہوں گے ۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق بیجنگ میں پیرس پیرا اولمپک گیمز کے لیے چینی وفد کا قیام عمل میں آیا۔یہ گیارہوا ں موقع ہے جب چین سمر پیرا اولمپکس میں شرکت کے لیے ایک وفد بھیج رہا ہے ۔
چینی وفد میں شامل افراد کی کل تعداد 516 ہے۔ان میں 126 مرد اور 158 خواتین ایتھلیٹس پر مشتمل کھلاڑیوں کی تعداد 284 ہے اور دیگر افراد میں 232 کوچز، عملے اور مسابقتی معاون اہلکار شامل ہیں۔
یہ تمام ایتھلیٹس شوقیہ ہیں، جن میں مزدور، کسان، طلباء، سرکاری ملازمین اور فری لانسرز شامل ہیں۔ ان میں سے 189 نے پہلے بھی پیراو لمپکس میں حصہ لیا ہے، اور 95 کھلاڑی پہلی بار حصہ لے رہے ہیں۔ چینی وفد ان پیرا اولمپک گیمز میں 19 بڑے ایونٹس میں کل 302 مقابلوں میں حصہ لے گا۔
پیرس پیرا اولمپک گیمز میں 22 بڑے ایونٹس اور 549 مقابلے ہوں گے اور تقریباً 160 ممالک اور علاقوں کے 4,400 کھلاڑی حصہ لیں گے۔