فردوس عاشق اعوان

پولیوسے نجات دلانے کیلئے حکومت ہرممکن اقدام اٹھا رہی ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پولیو ویکسین کے قطرے صحتمند پاکستان کی ضمانت ہیں،عوام میں مزید آگاہی اور شعور بیدار کیا جا رہا ہے،عوام سے اپیل ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے ذریعے اس موذی مرض پر قابو پانے میں کردار ادا کریں۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو پولیو سے نجات دلانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے،عوام سے اپیل ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے ذریعےاس موذی مرض پر قابو پانے میں کردار ادا کریں اورمعاشرے کو صحتمند بنائیں، ہم سب ایک صحت مند پاکستان کیلئے یکجان اور پرعزم ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بچوں کوپولیو کے قطرے پلانا اشد ضروری ہیں، اس ضمن میں عوام میں مزید آگاہی اور شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین کے قطرے صحتمند پاکستان کی ضمانت ہیں۔ ان پولیو ورکرزکو سلام پیش کرتے ہیں جو شدت پسندوں کے ہاتھوں نشانہ بننے کے باوجود اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں