سیاہ فام شہری پر فائرنگ

پولیس کی سیاہ فام شہری پر فائرنگ، امریکہ میں ایک دفعہ پھر حالات کشیدہ

امریکا (عکس آن لائن ) امریکا میں پولیس کے ہاتھوں ایک بار پھر سیاہ فام شہری پر فائرنگ سے حالات کشیدہ ہوگئے ہیں جس کے بعد ریاست وسکونسن میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،
پولیس نے سیاہ فام شہری جیکب بلیک پر اس کے 3 بچوں کے سامنے فائرنگ کی جو گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے. اور پولیس کی فائرنگ سے ذخمی ہو گئے تھے تاہم اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ پولیس حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

سیاہ فام شہری پر فائرنگ
سیاہ فام شہری پر فائرنگ

واقعے کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین کی جانب سے امریکی پولیس کی کارروائی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سیاہ فام شہری جیکب بلیک پر فائرنگ کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی اور کئی عمارتوں کو بھی نذر آتش کردیا، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کیننز کا استعمال کیا جارہا ہے .

سیاہ فام شہری پر فائرنگ
سیاہ فام شہری پر فائرنگ

اپنا تبصرہ بھیجیں