پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی : ایم اے ،ایم ایس سی آن لائن داخلوں کا شیڈول

لاہور ( عکس آن لائن) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کا آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کاریوائزڈ شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ایسے امیدوار جن کاسپلیمنٹری امتحان2020ء میں آخری چانس تھا اور کووڈ ۔19میں امتحانات نہ ہونے کے باعث پیپردینے سے قاصر رہے وہ سالانہ امتحان2021ء میں اپنے داخلے بھجوا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریگولر/لیٹ کالج /پرائیویٹ اورامپرووڈویژن ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم30اپریل2021ء اور ڈبل فیس کے ساتھ یکم مئی 2021تا14مئی 2021تک جمع کرواسکتے ہیں۔تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں